پاکستان کو سودی قرضوں کی مد میں 7 ہزار 303 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ برس پاکستان کو سودی قرضوں کی مد میں 7 ہزار 303 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 14.46 ٹریلین کے مجموعی بجٹ کا 55 فیصد سودی قرضوں میں چلا جائے گا اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال سودی قرضوں میں 85 فیصد اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے سودی بجٹ دیا اور حکومت کا 200 ارب کا ٹیکس ریونیو حاصل کرنے کا دعویٰ سراسر ہوائی ہے جبکہ ایف بی آر ٹیکس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں 200 ارب کے اضافی ٹیکسز عائد

سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 5 ہزار ارب کے قریب ٹیکس جمع کیے گئے لیکن حکومت کے پاس ٹیکس جمع کرنے کا کوئی بہتر میکنزم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمدن پر ٹیکس لگایا جائے اور زکوٰة اور عشر کا نظام متعارف کروایا جائے۔ عوام حکمرانوں پر اعتبار نہیں کرتے اور انہیں خوف ہے کہ ان کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں