ہوٹلوں پر کھانا سستا

کورونا کے دوران عید قرباں پر زیادہ گوشت کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے، طبی ماہرین

فائل فوٹو


وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد میں ہوٹلوں پر کھانا سستا ہو گا۔

بجٹ میں حکومت نے ٹیکس کی شرح سترہ سے کم کر کے پانچ فیصد کر دی، سہولت کریڈٹ کارڈ سے رقم ادا کرنے والوں کو ملے گی۔

دوسری جانب اسحاق ڈارنے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پیش کیے جانے والے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا  ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بجٹ میں گولڈن کارڈ کے اجرا کا اعلان

انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں اور کاروبار میں آسانیاں لائی جائیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی ہو اور برآمدات میں اضافہ کیا جائے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔

آئی ایم ایف کی شرط مسترد، بجٹ میں سبسڈی کیلئے رقم مختص

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ضمن میں زیادہ تر مراعات کی وضاحت میں نے پہلے ہی کردی ہے۔


متعلقہ خبریں