بلوچستان حکومت کا قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان


بلوچستان حکومت کی جانب سے آج اسلام آباد میں ہونے والے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان سے کوئی رکن شرکت نہیں کرے گا۔

بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے کیا گیا۔

اسی کے ساتھ ساتھ بلوچستان حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق بلوچستان کے ارکانِ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی طرف سے تجویز کردہ منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں