خطہ پوٹھوہار،جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں بارش کا امکان

rain latest report

محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار،جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور اورساہیوال میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

خطہ پوٹھوہار، بہاولپور،رحیم یار خان، مری، گلیات میں بارش جبکہ سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ اورکو ہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔


متعلقہ خبریں