سعودی کھجوروں کے 6 بڑے خریدار، چین سب سے آگے


سعودی عرب 111 ممالک کو کھجوریں برآمد کر رہا ہے جبکہ اس کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 566 ملین ریال سے زائد مالیت کی کھجوریں برآمد کی ہیں۔

سعودی عرب نے گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 5 فیصد زائد کھجوریں برآمد کیں،اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے کھجوریں خریدنے

والے ممالک میں چین پہلے، آسٹریا دوسرے، بیلجیئم تیسرے، ترکیہ چوتھے، روس پانچویں اور کینیڈا چھٹے نمبر پرموجود ہے۔


متعلقہ خبریں