کرکٹ آسٹریلیا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں بابر ان، کوہلی آؤٹ

کرکٹ آسٹریلیا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں بابر ان، کوہلی آؤٹ

کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ ممتاز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بابر اعظم پڑھائی کے میدان میں بھی نمبر ون بننے کیلئے تیار

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، جو روٹ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

بابر اعظم کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور بھارت کے رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے ممتاز بلے باز ویرات کوہلی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فوقیت دی گئی ہے۔

محمد رضوان نے ہارورڈ سکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2021 سے 2023 کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 1500 سے زائد رنز اسکور کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں