جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

بارش

اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، خانیوال، خان پور اور کوٹ ادو میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، راجن پور اور جہانیاں میں آج میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

مئی میں معمول سے 127 فیصد زیادہ بارشیں،محکمہ موسمیات نے ڈیٹا جاری کردیا

ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان اور کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روجھان میں سیلابی پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

سندھ کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچ میں آج گرمی اور حبس کی شدت کل سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا

اسی کے ساتھ ساتھ سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور نے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا کئی شہروں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، کوہستان، کرم، چترال، اپر دیر اور لوئر دیر میں بادل برسیں گے۔


متعلقہ خبریں