بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ


پشاور (انور زیب)پشاور میں بی آر ٹی سروس چلانے والی کمپنیوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بس سروس کسی بھی وقت بند ہونے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بی آر ٹی بسیں اور آپریشن چلانے والی کمپنیوں کی جانب سے نگران صوبائی حکومت کوآگاہ کردیا ہے، وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق ٹرانس پشاور کمپنی کے ذمہ 114 ملین روپے واجب الادا ہیں۔

1800 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں،آپریشن کی مد میں 754 ملین روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی، یاد دہانی اور نشاندہی کے باوجود ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ صورتحال کے باعث بی آرٹی آپریشن کسی بھی وقت بند کرنا پڑ سکتا ہے،ہم نیوز معاملہ پر وزیر ٹرانسپورٹ کا موقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں