پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو جیل سے رہا ہوتے ہی خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کر لیا انہیں رہائی کے فوری بعد تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے۔

علی محمد خان کو لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو نظربندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو بھی رہائی کے فوری بعد دوسری مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔ شہریار آفریدی کو بھی نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان عمران خان کے خلاف گواہی دینے کو تیار

پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

16 مئی کو پولیس نے شہریار آفریدی کو ان کی اہلیہ سمیت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں