چارسالوں کے دوران ایف پی ایس سی کو نوکریوں کے لئے 30 لاکھ درخواستیں موصول


اسلام آباد(ابوبکر خان سے )ملک میں مہنگائی کو کنٹرول اور نوجوانوں کو روزگار دینا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

گذشتہ چارسالوں کے دوران فیڈرل بپلک سروس کمیشن کو نوکریوں کے لئے 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کو موصول دستویزات کے مطابق 2019 سے 2022 تک ایف پی ایس سی نے وفاقی اداروں میں 11240 نوکریوں کا اعلان کیا تھا۔ جس پر 30 لاکھ نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائی۔

2022 میں 2851 سیٹوں کے لئے 636481 درخواستیں کمیشن کو موصول ہوئی، جس میں 2293 امیدواروں کو کمیشن نے تعیناتی کے لئے نامزد کئے۔

2021 میں 2459 سیٹوں کے لئے 8 لاکھ 12 ہزارامیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی، جس میں 2161 امیدواروں کی تعیناتی ہوئی۔

2020 میں 2327 اسامیوں کے لئے 621157 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی، جس میں 1012 کی تعیناتی ممکن ہوئی۔

2019 میں 3603 آسامیوں کے لئے 8 لاکھ 70 ہزار درخواستیں کمیشن کو موصول ہوئی۔

اس کے علاوہ ان 4 سال میں ایف پی ایس سی نے 6494 افسران کی تقرریاں کی، جس میں گریڈ 16 کے 2821 گریڈ 17 کے 1905 افسران شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق بجٹ خسارے کی وجہ سے اداروں میں نئی بھرتیوں پر پچھلے کئی سالوں سے پابندی تھی۔

متعلقہ حکام کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کا کام اداروں کو بھرتی کے معاملات میں صرف معاونت کرنا ہوتا ہے۔اداروں میں کتنی اور کب بھرتیاں کرنی ہیں یہ کام متعلقہ اداروں کا ہے،حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں آبادی کے ساتھ بے روزگاری بھی  بڑھی ہے۔


متعلقہ خبریں