گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

گھی اور کوکنگ آئل

یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 18 روپے سے 76 روپے تک فی لٹر کمی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں