خیبرپختونخوا، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 16 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے

خیبرپختونخوا، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 16 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں فوجی تنصیبات اور قومی ہیروز کے مجسموں کی بےحرمتی میں ملوث 16 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

9 مئی کے واقعات ،ہزاروں زیر حراست، سینکڑوں مقدمات ، تہلکہ خیز انکشافات

اس حوالے سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مردان میں 6 افراد پر فوجی عدالتوں میں کیسز چلیں گے، جس ملزمان پر کیسز چلائے جائیں گے ان میں شاہ زیب، رحمت اللّٰہ، عدنان، شاکر اللّٰہ، سید عالم اور یاسر نواز کے کیسز شامل ہیں۔

سانحہ 9 مئی میں مطلوب خدیجہ شاہ گرفتار

سرکاری حکام کے مطابق مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فوجی عدالت میں مقدمات چلانے کی درخواست منظور کر لی ہے، پولیس نے ملزمان کو مردان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔

مالاکنڈ، دیر اور بنوں سے بھی گرفتار 10 ملزمان پر فوجی عدالتوں میں کیس چلیں گے، سرکاری حکام کے مطابق مالاکنڈ سے 4، دیر سے 3 اور بنوں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف

سرکاری حکام کے مطابق ملزمان پر فوجی اور دیگر تنصیبات پر حملے کرنے کا الزام ہے، اب تک 16 ملزمان کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری ملی ہے۔


متعلقہ خبریں