استعفے یا چھٹی منظوری کے بغیر چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ

استعفے یا چھٹی منظوری کے بغیر چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ

پشاور: استعفے یا چھٹی کی منظوری کے بغیر ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے والے صوبائی محکمہ صحت کے ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہوشیار، کراچی کے بعد اسلام آباد میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

صوبائی محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اس ضمن میں تمام ڈی ایچ اوز اوراسپتالوں کے ایم ایس کو مراسلہ بھیج دیا ہے اور ساتھ ہی استعفیٰ یا چھٹی منظوری کے بغیر ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے والے تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اسپتالوں کے ایم ایس اور ڈی ایچ اوز کو بھیجے جانے والے محکمہ صحت کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ایک ماہ میں درکار تمام تر تفصیلات فراہم کریں۔

مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ استعفیٰ یا طویل رخصت منظوری سے پہلے ہی ملازمین ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑ دیتے ہیں، جب کہ استعفے یا چھٹی کی منظوری اور یا پھر اس کی منسوخی مجاز اتھارٹی کا اختیار ہے۔

کراچی، خطرناک ٹائیفائیڈ کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

صوبائی محکمہ صحت نے اپنے مراسلے میں قرار دیا ہے کہ قواعد و ضوابط کے تحت استعفے کی منظوری تک درخواست گزار اپنے فرائض منصبی سر انجام دے گا اور منظوری کے بغیر ملازمت چھوڑنے والوں کو مفرور سمجھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں