آخری سانس تک مزاحمت کروں گا، عمران خان

میں اور بشریٰ بیگم کل اسلام آباد جائیں گے، خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آخری سانس تک مزاحمت کروں گا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور دیگر کارکنوں کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے،صرف عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ آئین کی بھی خلاف ورزی جارہی ہے،تحریک انصاف کیخلاف پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں