ہمیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل شاہ محمود قریشی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اُن سے ہدایات لے کر ہی بیانِ حلفی دے سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو بھی جیل میں ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جب تک ملاقات نہیں ہوتی بیان حلفی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، آج ملاقات کی کوشش کریں گے۔

عمران خان آرام کریں، شاہ محمود قریشی بات کریں، گورنر سندھ

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گُل حسن اورنگزیب نے 3 دن پہلے تھری ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد عدالت نے 3 روز پہلے رہائی کیلئے شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کا کہا تھا لیکن اب تک بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع نہ ہو سکا۔

عدالت کی جانب سے آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کی بیان حلفی دینے کا کہا گیا تھا۔ عدالت نے کسی بھی قسم کے تشدد پر اُکسانے سے بھی دور رہنے کی بیان حلفی مانگ رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے جمعہ کو بیان حلفی جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی۔ بیان حلفی جمع نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ اب تک جاری نہ ہو سکا۔


متعلقہ خبریں