ایف آئی اے نے اسد عمر کو طلب کر لیا

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے کراچی نے طلب کر لیاہے۔

اسد عمر کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی میں 25 مئی دن بارہ بجے پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا کہ نجی بینک کے عملے نے 15 اپریل 2013 کو اسد عمر کے گھر سے 3 کروڑ روپے وصول کیے۔

3مئی 2013 کو دوبارہ 98 لاکھ روپے وصول کئے گئے،نوٹس کے مطابق دونوں رقوم پی ٹی آئی کے نجی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں رقوم اسد عمر کے ڈیفنس کراچی میں واقع گھر سے وصول کی گئیں،پی ٹی آئی رہنما کو جمع کرائی گئی رقوم کے ذرائع کی دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں