امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے انہیں “پاگل” قرار دیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ “اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے”۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے جارحانہ رویے پر شدید برہم ہیں، ٹرمپ نے لبنان پر اسرائیلی بمباری کو امریکا کی امن کوششوں کے خلاف قرار دیا اور اسرائیلی قیادت پر جنگ بندی کی شرائط کا احترام کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے دباؤ ڈال کر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے جنگ بندی کی پاسداری کا بیان بھی جاری کروایا ہے۔
