دنیا بھر کی حکومتوں پر اعتماد کی سطح ہر ملک میں مختلف ہوتی ہے، اسی حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی آبادی پر مبنی ایک سروے جاری کیا گیا ہے جس میں ہر ملک کی اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کی فہرست جاری کی گئی۔
جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ریاضی اور شماریات کے شعبے کے زیر اہتمام ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے یہ سروے جاری کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 83.78 فیصد افراد اپنی حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں۔
زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی تنزلی
سروے کے مطابق لگزمبرگ کے 78.02 افراد، فِن لینڈ کے 77.59 افراد اور سویڈن کے 68.79 افراد اپنی حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکا میں 31.02 افراد جبکہ برطانیہ میں 39.48 افراد کو اپنی حکومت پر بھروسہ ہے۔
اسلامی ملک ترکی کی بات کی جائے تو 42.60 ترک شہری اپنی حکومت پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
ایسے ممالک جن کی بہت کم فیصد آبادی اپنی حکومت پر بھروسہ رکھتی ہے، ان میں سلویک ریپبلک، گریس، چلی اور کولمبیا شامل ہیں۔