چائے کا کپ لاکھوں روپے میں فروخت


ڈربی: ایک صدی قبل ڈوب جانے والے بحری جہاز ٹائٹینک میں استعمال ہونے والا چائے کا کپ خستہ حالت میں ہی لاکھوں روپے میں نیلام ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب جانے والے بدقسمت بحری جہاز کے خستہ حالت چائے کے کپ کو نیلام کر دیا گیا۔ یہ چائے کا کپ وی آئی پی مسافروں کو چائے پلانے کے لیے مختص تھا۔

نیلام ہونے والا نایاب چائے کا کپ ایک ٹائیٹنک میں ہلاک ہونے والے شخص کے بیٹے کو والد کا شیلف صاف کرتے ہوئے ملا تھا تاہم اسے اس کپ کی قدرو قیمت کا اندازہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک کے ملبے کی تھری ڈی اسکین میں تصاویر منظر عام پر

مذکورہ شخص نے اشیا نیلام کیں تو اسے گھر میں موجود کپ بھی فروخت کرنے کی سوجی۔ کپ پر موجود بیچ نمبر سے تصدیق ہوئی کہ یہ کپ ٹائٹینک جہاز کا تھا۔

ٹائٹینک جہاز کا کپ لگائی گئی قیمت سے 3 گنا زیادہ یعنی 3 ہزار 2 سو پاؤنڈز میں نیلام ہوا۔


متعلقہ خبریں