کس سیاستدان کے کتنے فالورز؟ عمران خان بازی لے گئے

Twitter

ماضی کے برعکس موجودہ دور میں پاکستانی سیاستدانوں میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑی تیزی سے بڑھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکو پاکستان کے اکثر  سیاستدان تواتر سے استعمال کر رہے ہیں ۔

حالیہ سیاسی  صورتحال کے پیش نظر اکثر پارٹی رہنما اپنی سیاسی سرگرمیوں کیلئے ٹوئٹرکو ترجیح دیتے ہیں ۔

ایسے میں کس سیاستدان کے کتنے ٹوئٹرز فولورز ہیں ؟یہ بات بہت معنی رکھتی ہے ۔چیدہ چیدہ سیاستدانوں کے اکائونٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کس کے کتنے فالورز ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اکائونٹ پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت انکے 19.2ملین فالورز ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے 5 ملین فالورز ہیں ،بلاول بھٹو اکثر اپنی سیاسی  و پارٹی سرگرمیوں کو اپنے  ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے اجاگر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد6.6ملین ہے ، شہبازشریف حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ٹوئٹر کو بخوبی استعمال کر رہے ہیں ۔

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نوازشریف بھی ٹوئٹر پر سرگرم رہتے ہیں ، ان کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد 1 ملیں ہے ۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے فالورز کی تعداد 8 ملین ہے ،ٹوئٹر کے ذریعے مریم نواز حالیہ دنوں میں  بہت ایکٹو ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد 7.9ملیں ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کے فالورز کی تعداد 142.8K ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ، ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد 4.2ملین ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں ، ٹوئٹر پر انکے فالورز کی تعداد 1.2 ملین ہے ۔

 


متعلقہ خبریں