پانی اور بجلی کے بلوں میں رعایت کا اعلان

uae

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کسانوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پانی اور بجلی کے بلوں میں رعایت کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو حکم دیا ہے کہ مالی مسائل کا سامنا کرنے والے کسانوں کو پانی اور بجلی کی مد میں رعایت دی جائے۔

اس ضمن کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور اتحاد پانی اور بجلی کی وزارت نے جولائی 2023 سے کسانوں کے لیے سبسڈی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے،یہ پروگرام کم آمدنی والے کسانوں کو اپنے ماہانہ بجلی اور پانی کے بلوں پر بڑا ریلف مہیا کرے گا۔

تنخواہوں،پینشنز میں بڑا اضافہ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی تجاویز

گزشتہ ماہ، متحدہ عرب امارات نے زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا تھا تاکہ ملکی معیشت کو مزید بہتر کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں