9 مئی احتجاجی مظاہرے شاہد آفریدی بھی بول پڑے

shahid afridi

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 9 مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق بول پڑے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ملک میں مثبت چیز پر بھی کافی تنقید کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف اچھی چیز ہے لیکن اختلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دینا، گالم گلوچ درست نہیں اور پھر انسان کہتا ہے کہ میں ان سب چیزوں سے ایک طرف ہو جاؤں تو میں بھی اسی وجہ سے تمام معاملے پر خاموش رہا۔ میرا اس معاملے پر بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہر کام ہو سکتا ہے صرف میری درخواست یہ ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرے تو بہت سے معاملات آسان ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

9 مئی کو ہونے والے احتجاج کے دوران جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں