اسلام آباد، پرتشدد کارروائیوں سے کروڑوں کا نقصان، 26 مقدمات درج، 564 افراد زیر حراست

اسلام آباد، پرتشدد کارروائیوں سے کروڑوں کا نقصان، 26 مقدمات درج، 564 افراد زیر حراست

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی سے 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

یہ بات آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی بابت پیش کی جانے والے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کر کے 12 گاڑیاں اور 34 موٹر سائیکلیں نذر آتش کیں، ترنول، سنگنای اور رمنا تھانوں پر حملے کیے۔

آئی جی اسلام آباد کو پیش کی جانے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد مظاہروں سے پولیس کے  71 اور ایف سی کے 11 اہلکا ر زخمی ہوئے ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے اسلام آباد میں تھانہ رمنا کو نذر آتش کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اپنے سربراہ کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ احتجاج اورتوڑ پھوڑ پر شر پسند عناصر کے خلاف 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور پر تشدد کارروائیوں میں ملوث 564 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں