عمران نیازی پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بارے میں عمران نیازی کا بیان ان کی بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے عمران نیازی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا،عمران نیازی پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔

عمران خان کی طرف سے غدارانہ کارروائیوں کے ہوتے ہوئے کیا ہمیں دشمن کی ضرورت ہے؟ شہباز شریف

شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور تنصیبات پر حملے ناقابل تصور پست قدمی کی نمائندگی کرتے ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔


متعلقہ خبریں