شاہ محمود قریشی بھی گرفتار


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی شاہ محمود قریشی کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا نے ان کو گرفتار ہونے سے بچا لیا تھا۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کے بھائی گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ صبح یہ جھنڈا عمران خان کے پاس تھا اور اب میرے پاس ہے۔ رات کو ہو سکتا ہے یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو بھی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس صبح سے ہی سپریم کورٹ کے باہر فواد چودھری کو گرفتار کرنے کے لیے موجود تھی تاہم رات گئے فواد چودھری کے سپریم کورٹ سے باہر آنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں