اب پی ٹی آئی کا جھنڈا کس کے ہاتھ میں ؟

Shah Mehmood Qureshi

شاہ محمودقریشی گرفتار پی ٹی آئی کادعویٰ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صبح یہ جھنڈا عمران خان کے پاس تھا، اب میرے پاس ہے ۔رات کو ہو سکتا ہے یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،سب جانتےہیں یہ سیاسی نوعیت کا کیس ہے،عمران خان نےجلسوں کا اعلان کیاتھا ،گھبراہٹ میں آکر انکو گرفتارکیاگیا۔

حکومت کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے،عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے،آج کی کارروائی غلط اور بلاجواز تھی۔


متعلقہ خبریں