محکمہ جنگلات برطانیہ کو ایک ایسے رضاکار کی تلاش ہے جو دنیا کے بعید ترین اور آبادی سے بالکل پاک جزیرے پر کچھ وقت گزارسکے اور اس کے بدلے 45000 کینیڈین ڈالر دیے جائیں گے جو پاکستانی روپوں میں 95 لاکھ سے کچھ زائد بنتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی رائل سوسائٹی برائے طیران ایک ایسے سائنس گریجویٹ کی تلاش میں ہے جو دوردراز اور ویران جزیرے ’گاف آئی لینڈ‘ میں جاکر پرندوں کو دیکھ سکے اور انہیں شمار کرسکے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ پرندوں کو شمار کرنے والے تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی،گاف آئی لینڈ اس وقت بھی برطانیہ کے زیر انتظام ہے جو جنوبی اٹلانٹک میں واقع ہے اور افریقہ سے بھی 2400 کلومیٹر دور ہے۔
پاکستانی خواجہ سراؤں کو انگریزی سکھائیں اور ڈالر کمائیں، امریکی پیشکش
اس جزیرے پر کسی قسم کی کوئی باقاعدہ آبادی نہیں البتہ صرف سات افراد موجود ہیں جو اپنے اپنے لحاظ سے تحقیق کررہے ہیں لیکن یہاں لگ بھگ 80 لاکھ سے زائد پرندے موجود ہیں۔
تاہم یہاں موسمیاتی شدت اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے بہت طویل عرصے تک رکنا کسی چیلنج سے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ ماہر کو جزیرے پر خیمہ زن ہونے کے لیے خطیر رقم دی جارہی ہے۔