آلو، دودھ، انڈے، گوشت اور دالوں سمیت 30 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

آٹا، چینی، دال ماش، چاول، ٹماٹر اور آلو سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: آلو، دودھ، انڈے، گوشت، دالیں اور چپل سمیت 30 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہو گئی ہیں۔

پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پروگرام، ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اجرا ہو گا

یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں کہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی میں 1.05 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہو گئی ہے۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں،9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 12 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے میں چکن 8.91 فیصد مہنگا ہوا ہے جب کہ آلو 3.99 فیصد اور خشک دودھ 3.81 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر سستا ہو گیا

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا 1.96 فیصد، دال مسور 1.83 فیصد، انڈے 1.81 فیصد اور مٹن 1.71 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

جائزہ رپورٹ کے تحت جنٹس چپل کی قیمت میں 58.05 فیصد،  جنٹس سینڈل کی قیمت میں 33.36 فیصد  اور لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 14.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ واشنگ سوپ1.27 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔

مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، پاکستان سری لنکا سے بھی آگے

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز 16.69 فیصد،  لہسن 3.44 فیصد، ٹماٹر3.41 فیصد سستے ہوئے ہیں جب کہ ڈیزل، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں