حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کئے جانے کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون 25 فیصد سستی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیس ہزار والا موبائل ساڑھے 22 ہزار کا ہوجائے گا، مارکیٹ میں موبائل فون سستے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ لوکل مینوفیکچر موبائل فون سستے نہیں ہوئے، موبائل مہنگے ہونے کی وجہ سے نان پی ٹی اے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی۔