آٹا، آلو، چاول، دالیں، دودھ، بیف اور دودھ سمیت 21 اشیا مہنگی ہو گئیں

آٹا، چینی، دال ماش، چاول، ٹماٹر اور آلو سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: آٹا، آلو، چاول، دودھ، بیف اور لہسن سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہو گیا۔

ادویات بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی اجازت

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا اعتراف وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے ک مہنگائی کی شرح 0.15 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 46.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جب کہ 7 کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور 23 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

مہنگائی نے 89 فیصد پاکستانیوں کا باہر جاکر کھانا کم کروادیا

جائزہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں آلو 8.22 فیصد، چکن 1.75 فیصد، آٹا 1.55 فیصد ،گڑ 1.23 فیصد اور بریڈ 1.13 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چاول، مٹن، دودھ، بیف، دال چنا، دال ماش، انڈے، واشنگ سوپ، کھلا دہی اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19.20 فیصد، کیلے 5.39 فیصد ،چینی 1.19 فیصد اور پیاز 1.40 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

ڈالر کی قیمت 2025 میں مزید بڑھ جائے گی، بڑی پیشگوئی

جائزہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، ایل پی جی اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں