ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ہم نیوز کے مطابق مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تفصیل شیئر کی۔
بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر بھٹو کا کہنا تھا ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے میری بہن فاطمہ کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا
ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا۔
بلاول نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ جوڑے کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔