راولپنڈی ، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی قتل

1122

کوٹلی ستیاں کے علاقے میں فائرنگ ، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی جاں بحق ، ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی میں کاروباری شخصیت اغواء کے بعد قتل

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی گاڑی پر سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے پی ٹی آئی رہنما راجہ احسان ستی اور انکے ڈرائیور جاوید عباسی شدید زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سابق ٹیسٹ کرکٹر قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مضروبین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راجہ احسان ستی زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

مزید3 لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، عمران خان

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکرایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

نماز عید کے خطبہ پر اختلاف، خطیب قتل

خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں