تجارت ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


ماسکو: چین اور روس نے باہمی تجارت ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اور روس نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ باہمی تجارت اب ڈالر میں نہیں کریں گے جبکہ دونوں ممالک نے اپنی 70 فیصد باہمی تجارت کو مقامی کرنسی میں منتقل کر دیا۔

روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے کہا کہ چین کے ساتھ باہمی تجارت کو یوآن اور روبل پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کا حجم 70 فیصد ہے اور اب چین کے ساتھ مقامی کرنسی میں ہی تجارت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی تصفیے کے لیے یوآن اور روبل کا استعمال روس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے ہی فائدہ مند اور قابل اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کا اعلان

انتون سلوانوف نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک نے بھی مقامی کرنسی میں تجارت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں