آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں،طلال چودھری

عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو کالز کر رہے ہیں، تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، طلال چودھری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہر آڈیو کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان آڈیوز پر تحقیقات کیوں نہیں کی جاتی، ہم نے جو موقف اپنایا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، عمران خان کو دوبارہ لانے کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے۔

لیگی رہنماکا کہنا تھاکہ عمران خان کو ہم پرمسلط کیا گیا،اب ایسا نہیں ہوگا،پارلیمنٹ اپنا حق لینا جانتی ہے،انتخاب ہوگا وہ انتخاب ہوگا جو پاکستان کے لئے ہوگا عمران خان کے لئے نہیں۔

2018میں بھی ایک مخصوص ماحول بنایا گیا اور اب بھی ویسا ہی ماحول بنایا جارہا ہے، اب2018کا کھیل نہیں کھیلا جاسکے گا۔

پاکستان بار کونسل کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

طلال چودھری کاکہنا تھا کہ آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں،ایک اور آڈیو منظر عام پر آچکی ہے،یہ آڈیو بھی گواہی ہے کہ ن لیگ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص فیصلے اپنے گھر والوں کی پسند و ناپسند پر کیے،الیکشن وہی ہوگا جس میں اہل کو نااہل نہ کیا جائے اور نااہل کو اہل نہ کیا جائے۔

فیصلے اپنے گھر والوں اورسسرال کی خواہش پر کئے گئے، جب میاں نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو ان کے گھر والے تالیاں بجاتے رہے۔

آڈیو لیکس کی تحقیقات، عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع

طلال چودھری کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں فیصلے گھروالوں کی خواہش پر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کو آئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہر آڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتی؟اگر ان چیزوں کی تحقیقات پہلے دن ہوتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔


متعلقہ خبریں