سیاسی بحران کا حل نکالیں، سراج الحق کا وزیراعظم کو فون


جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے کہا ہے کہ بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔

سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے سراج الحق کو سیاسی بحران کا حل نکالنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اس ضمن میں پی ٹی ایم جماعتوں کا 26 اپریل کو مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں