حماد اظہر نے پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ بتا دی


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ بتا دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے، اس وقت پاکستان کا اب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے، تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ اگلے دن میں نے تمام صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کن افراد کو جاری کیے ؟

خیال رہے کہ چند روز پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے تمام ضلع صدور کو ٹکٹ جاری کر دیئے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الہی سمیت پنجاب کے تمام ضلعی صدور کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی نگران حکومتوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سابق وزرائے اعلیٰ کے علاوہ سبطین خان، واثق قیوم، سابق وزیر تیمور ملک، خیال کاسترو اور فیاض الحسن چوہان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے سابق وزیر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں