پاکستانی کوہ پیما نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے


معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی خراب موسم کے باعث نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق دونوں پاکستانی کوہ پیما نیپال کی 8091 میٹر بلند چوٹی اناپرنا فتح کرکے واپس بیس کیمپ آرہے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کیمپ فور میں ہی پھنس گئے۔

الپائن کلب نے بتایا ہے کہ اس وقت نیپال میں موجود دنیا کی دسویں بلند چوٹی انا پرنا میں موسم کی صورتحال کافی خراب ہے۔

کوہ پیما ساجد سدپارا کا کارنامہ

اس حوالے سے سیکریٹری الپائن کلب کرار حیدری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ دونوں کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پرنا کے ٹاپ پر پہنچی تھیں۔ اس سفر میں انکے ساتھ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی موجود تھے۔ سمٹ پر جانے والی اس 6 رکنی ٹیم میں بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں