انٹر بینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج 29پوائنٹس کے اضافے سے 39717 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھی ہے۔
سعودی عرب کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کا گرین سگنل
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 142 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 42 روپے ہے۔