بلی دوران تراویح امام مسجد پر چڑھ گئی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل


الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کےکندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔

العربیہ اردو کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قراءت کر رہے ہیں۔

اس موقع پرامام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا۔ بلی نے امام مسجد کے منہ سےاپنا منہ لگایا اور امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں