سعودی عرب کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کا گرین سگنل

سعودی عرب

سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر سنا دی، سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالر فنڈنگ سے متعلق زبانی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالر فنڈنگ دینے بارے آگاہ کر دیا ہے پاکستان کو تین ارب ڈالر فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے تین ارب ڈالرز فنڈنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسی سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ جانے سے قبل متحدہ عرب امارات جائیں گے۔


متعلقہ خبریں