وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیا کمیونیکیشن عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر مستعفی
مستعفی ہونے کے بعد فہد حسین کا کہنا تھا کہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، موقع دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں فہد حسین کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔