آئی پی ایل: ایم ایس دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دے دی


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے باولرز کو خبردار کیا ہے کہ یا تو اپنی کارکردگی بہتر کریں یا پھر نیا کپتان ڈھونڈلیں۔

بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے باولرز کو نو بالز اور کم وائیڈ بالز کرنی ہوگی۔ ہم بہت زیادہ اضافی گیندیں کر رہے ہیں جو ختم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ انکی ٹیم ایک نئے کپتان کی قیادت میں کھیل رہی ہوگی۔

دھونی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے فاسٹ باولرز کو بھی معمولی بہتری اور حالات کے مطابق گیند بازی کی ضرورت ہے۔ باولرز کو چاہیے کہ بلے بازوں کو فیلڈرز کی طرف ہِٹ مارنے پر مجبور کریں۔

دھانی نے دھونی سے کیا درخواست کی؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ تاہم اس میچ میں چنائی سپر کنگز کے باولرز نے 13 وائیڈ بالز اور 3 نو بالز کی تھیں جس پر کپتان ایم ایس دھونی نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں