وزیر آباد: وزیر آباد میں جوڑہ چوڑہ کے قریب برگر و بوتل کی ڈکیتی سامنے آ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوڑہ چوڑہ کے قریب ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے برگر اور بوتل چھین کر فرارہو گئے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تعاقب کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،پولیس نے برگر اوربوتل برآمد کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں سے 2 پستول اور 450 روپے نقدی بھی برآمدہوئی ہے۔