اسکاٹ لینڈ کے خلاف قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا گیا


لاہور: پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ٹیم کے کوچ مکی آرتھراورکپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے لیکن ان میں بابراعظم شامل نہیں ہیں۔

بابراعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، طلعت حسین، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، اسامہ شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں