کراچی، زکوٰۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 11 افراد جاں بحق

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

کراچی کے سائٹ ایریا میں فیکٹری کے باہر زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین، 2 بچے اور ایک بچی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زکوۃ کی مد میں راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد باہر موجود تھی۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کےاحکامات دئیے ہیں۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ نے بھگدڑ مچنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

انہوں  نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری انڈسٹریز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ جہاں بھی غفلت سامنے آئی ایکشن لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں