کرسی پر جھگڑا، آفسر ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی


نئی دہلی: بھارت میں دفتر کی کرسی پر بیٹھنے کے جھگڑے میں آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر گورگرام کی ایک کمپنی کے دفتر میں کام کرنے والے 2 ملازمین کے درمیان کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس نے اتنی شدت اختیار کر لی کہ ایک نے دوسرے ساتھی کو گولی ہی مار دی۔

دفتر میں کام کرنے والے وشال کو امن جانگڑا نے گولی ماری جس پر وشال کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی ورکر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے، امریکہ

واقعے کے بعد امن جانگڑا فرار ہو گیا جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

معاملے پر وشال نے بیان دیا کہ ایک روز قبل دفتر کا ختم ہونے سے کچھ دیر قبل امن جانگڑا سے کرسی کے معاملے پر بحث ہوئی تھی اور اگلے روز امن جانگڑا نے دفتر سے نکلتے ہی اسے گولی مار دی۔


متعلقہ خبریں