پی ٹی آئی کا جلسہ، تھریٹ الرٹ جاری


پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم عمران خان کو مینار پاکستان جلسہ میں نشان بنا سکتی ہے لہذا پی ٹی آئی قیادت اور اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں پولیس ، سی ٹی ڈی اوردیگر اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مینار پاکستان جلسہ، نئی حکمت عملی، عمران خان نے ہدایات جاری کر دیں

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں،جلسہ گاہ سمیت رہنماوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں