زلزلہ، آرمی چیف کا پاک فوج کے تمام یونٹس کو تیار رہنے کا حکم

asim munir

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زلزلے کے بعد پاک فوج کے یونٹس کوتیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پاک فوج کے یونٹس اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

زلزلے میں اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، عمارتوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں زلزلے سے قبل الرٹ،اینڈرائیڈ فون محافظ بن گیا

پاک فوج کے یونٹس کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پر سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے، یونٹس فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کریں گے۔

تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیاگیا ہے، پاکستان آرمی قدرتی آفات ہوں یا سیکیورٹی کے درپیش چیلنجزعوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔


متعلقہ خبریں