لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔
عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں زمان پارک سے روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ ان کا پرسنل سیکیورٹی اسٹاف اور گلگت بلتستان کے پولیس کمانڈوزبھی ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے، جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔