قومی امپائر علیم ڈار نے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے۔
علیم ڈار کی جگہ قومی امپائر احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کرلیے گئے ہیں۔
علیم ڈار نے 2002 میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شمولیت حاصل کی، بہترین پرفارمنس کے باعث انہیں 2004 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ بنایا گیا۔
اجازت ہے؟ دھانی نےعلیم ڈار سے اجازت مانگ کر جشن منایا
انہوں نے مجموعی طور پر 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، علیم ڈار کو تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
علیم ڈار نے 2007 اور 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض ادا کیے، انہوں نے 2010 اور 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چمپئز ٹرافی 2006 کے فائنل کی بھی امپائرنگ کی تھی۔